اَمثال 4‏:1‏-‏27

  • ایک باپ کی طرف سے دانش‌بھری نصیحت ‏(‏1-‏27‏)‏

    • دانش‌مندی حاصل کرو کیونکہ یہ سب سے اہم ہے ‏(‏7‏)‏

    • بُرے راستے سے دُور رہنا ‏(‏14، 15‏)‏

    • نیک لوگوں کی راہ روشن ہوتی جاتی ہے ‏(‏18‏)‏

    • ‏”‏اپنے دل کی حفاظت کرو“‏ ‏(‏23‏)‏

4  میرے بیٹو!‏ اپنے باپ کی تربیت پر کان لگاؤ؛‏دھیان دو تاکہ آپ کو سمجھ حاصل ہو  2  کیونکہ مَیں آپ کو اچھی ہدایتیں دوں گا؛‏میری تعلیم*‏ کو ترک نہ کرنا۔‏  3  مَیں اپنے باپ کا فرمانبردار بیٹا تھااور اپنی ماں کا لاڈلا تھا۔‏  4  میرے باپ نے مجھے تعلیم دی اور کہا:‏ ”‏میری باتیں آپ کے دل پر چھپ جائیں؛‏ میرے حکموں کو مانو اور زندہ رہو۔‏  5  دانش‌مندی حاصل کرو؛ سمجھ حاصل کرو۔‏ میری باتوں کو بھولنا مت اور اِن سے پھر نہ جانا۔‏  6  دانش‌مندی کو ترک نہ کرنا اور یہ آپ کی حفاظت کرے گی؛‏ اِس سے محبت کرنا اور یہ آپ کو محفوظ رکھے گی۔‏  7  دانش‌مندی حاصل کرو کیونکہ یہ سب سے اہم ہے؛‏آپ جو کچھ بھی حاصل کرو، اُس کے ساتھ سمجھ بھی حاصل کرو۔‏  8  دانش‌مندی کی گہری قدر کرو اور یہ آپ کو سرفراز کرے گی؛‏ اِسے گلے لگاؤ اور یہ آپ کو عزت دے گی۔‏  9  یہ آپ کے سر پر پھولوں کا دلکش تاج پہنائے گی؛‏یہ آپ کو خوب‌صورتی کے تاج سے سجائے گی۔“‏ 10  میرے بیٹے!‏ میری باتوں کو سنو اور اِنہیں مانو۔‏پھر آپ کی عمر لمبی ہوگی۔‏ 11  مَیں آپ کو دانش‌مندی کی راہ کی تعلیم دوں گا؛‏مَیں سیدھی راہ پر چلنے میں آپ کی رہنمائی کروں گا۔‏ 12  جب آپ چلو گے تو آپ کے قدموں کے آگے کوئی رُکاوٹ نہیں آئے گیاور جب آپ دوڑو گے تو آپ کو ٹھوکر نہیں لگے گی۔‏ 13  تربیت کو تھامے رکھو؛ اِسے جانے نہ دو؛‏ اِس کی حفاظت کرو کیونکہ یہ آپ کی زندگی کا سوال ہے۔‏ 14  بُرے لوگوں کی راہ پر قدم نہ رکھنااور اُن کے راستے پر نہ چلنا۔‏ 15  اِس سے دُور رہنا؛ اِس پر مت چلنا؛‏اِس سے مُڑ جانا اور آگے بڑھ جانا 16  کیونکہ بُرے لوگوں کو بُرائی کیے بغیر نیند نہیں آتی؛‏ جب تک وہ کسی کو گِرا نہ لیں، اُن کی نیند اُڑی رہتی ہے۔‏ 17  وہ بُرائی کی روٹی کھاتے ہیںاور ظلم کی مے پیتے ہیں۔‏ 18  لیکن نیک لوگوں کی راہ صبح کی روشنی کی طرح ہےجو بھری دوپہر تک بڑھتی جاتی ہے۔‏ 19  بُرے لوگوں کی راہ تاریکی کی طرح ہے؛‏وہ نہیں جانتے کہ اُنہیں کس چیز سے ٹھوکر لگتی ہے۔‏ 20  میرے بیٹے!‏ میری باتوں پر دھیان دو؛‏اِنہیں پوری توجہ سے سنو۔‏ 21  اِنہیں اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دو؛‏اِنہیں اپنے دل کی گہرائیوں میں بسائے رکھو۔‏ 22  جو اِنہیں ڈھونڈتے ہیں، اُنہیں زندگی ملتی ہےاور اُن کا پورا جسم تندرست رہتا ہے۔‏ 23  سب چیزوں سے بڑھ کر اپنے دل کی حفاظت کروکیونکہ زندگی کے چشمے اِسی سے نکلتے ہیں۔‏ 24  اپنے مُنہ سے غلط‌بیانی نہ کرواور اپنی زبان پر دھوکادہی کی باتیں نہ آنے دو۔‏ 25  اپنی آنکھیں سامنے کی طرف لگائے رکھو،‏ہاں، اپنی نظریں سامنے کی طرف ٹکائے رکھو۔‏ 26  اپنے راستے کو ہموار کرو۔‏*پھر آپ کی سب راہیں قائم رہیں گی۔‏ 27  نہ دائیں مُڑو نہ بائیں۔‏ اپنے قدموں کو بُرائی سے دُور رکھو۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏میرے قانون“‏
یا شاید ”‏پر دھیان سے غور کرو۔“‏