زبور 112:1-10
112 یاہ کی بڑائی کرو!*
א [آلف]
وہ شخص خوش رہتا ہے جو یہوواہ کا خوف رکھتا ہےב [بیتھ]اور جسے اُس کے حکم عزیز ہیں۔
ג [گیمل]
2 اُس کی اولاد زمین پر طاقتور ہوگیד [دالتھ]اور سیدھی راہ پر چلنے والے لوگوں کی پُشت کو برکت ملے گی۔
ה [ہے]
3 اُس کے گھر میں مالودولت رہتی ہےו [واو]اور اُس کے نیک کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ז [زین]
4 وہ سیدھی راہ پر چلنے والوں کے لیے اندھیرے میں چمکتی روشنی ہے۔
ח [خیتھ]
وہ مہربان،* رحمدل اور نیک ہے۔
ט [طیتھ]
5 جو شخص دل کھول کر قرض دیتا ہے، اُس کا بھلا ہوتا ہے۔
י [یود]
وہ اپنا ہر کام اِنصاف سے کرتا ہے۔
כ [کاف]
6 اُسے کبھی ہلایا نہیں جائے گا۔
ל [لامد]
نیک شخص کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
מ [میم]
7 وہ بُری خبر سے نہیں ڈرے گا۔
נ [نون]
وہ* ثابتقدم رہتا ہے اور یہوواہ پر بھروسا کرتا ہے۔
ס [سامک]
8 اُس کا دل ڈولتا نہیں* اور وہ ڈرتا نہیں؛ע [عین]آخرکار وہ اپنے مخالفوں کی ہار دیکھ کر خوش ہوگا۔
פ [پے]
9 اُس نے دل کھول کر بانٹا ہے اور غریبوں کو دیا ہے۔
צ [صادے]
اُس کے نیک کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ק [قوف]
اُس کی طاقت کی شان بڑھتی جائے گی۔*
ר [ریش]
10 یہ دیکھ کر بُرا شخص کُڑھے گا۔
ש [شین]
وہ دانت پِیسے گا اور مٹ جائے گا۔
ת [تاو]
بُرے شخص کی خواہشیں پوری نہیں ہوں گی۔
فٹ نوٹس
^ یا ”ہللویاہ!“ ”یاہ“ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔
^ یا ”ہمدرد“
^ لفظی ترجمہ: ”اُس کا دل“
^ یا ”مضبوط رہتا ہے“
^ لفظی ترجمہ: ”اُس کا سینگ شان کے ساتھ اُونچا کِیا جائے گا۔“