زبور 114‏:1‏-‏8

  • مصر سے اِسرائیل کی رِہائی

    • سمندر بھاگ گیا ‏(‏5‏)‏

    • پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلنے لگے ‏(‏6‏)‏

    • چقماق کی چٹان پانی کا چشمہ بن گئی ‏(‏8‏)‏

114  جب اِسرائیل مصر سے نکلا،‏ہاں، جب یعقوب کا گھرانہ غیرزبان بولنے والی قوم میں سے نکلا  2  تو یہوداہ اُس کا مُقدس مقام بنااور اِسرائیل اُس کی سلطنت۔‏  3  یہ دیکھ کر سمندر بھاگ گیااور دریائے‌اُردن*‏ پیچھے ہٹ گیا۔‏  4  پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلنے لگےاور پہاڑیاں میمنوں کی طرح پُھدکنے لگیں۔‏  5  اَے سمندر!‏ تُو کیوں بھاگ گیا؟‏ اَے اُردن!‏ تُو کیوں پیچھے ہٹ گیا؟‏  6  اَے پہاڑو!‏ تُم کیوں مینڈھوں کی طرح اُچھلنے لگے؟‏اَے پہاڑیو!‏ تُم کیوں میمنوں کی طرح پُھدکنے لگیں؟‏  7  اَے زمین!‏ مالک کے حضور،‏ہاں، یعقوب کے خدا کے حضور کانپ  8  جو چٹان کو پانی کا تالاب*‏ بنا دیتا ہےاور چقماق کی چٹان کو پانی کے چشمے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏دریائے‌یردن“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏سرکنڈوں والا تالاب“‏