زبور 142:1-7
مشکیل۔* داؤد کی دُعا جب وہ غار میں چھپے ہوئے تھے۔
142 مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ کو مدد کے لیے پکارتا ہوں؛مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ سے مہربانی کی اِلتجا کرتا ہوں۔
2 مَیں کُھل کر اُسے اپنی پریشانی بتاتا ہوں؛مَیں اُس وقت اُسے اپنی تکلیف بتاتا ہوں
3 جب میری ہمت* جواب دے جاتی ہے۔
پھر تُو میرے قدموں کی نگہبانی کرتا ہے۔
مَیں جس راہ پر چلتا ہوں،اُس پر دُشمن نے میرے لیے پھندا لگایا ہے۔
4 میری دائیں طرف دیکھ؛کوئی میری پروا نہیں کرتا۔*
ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں مَیں بھاگ کر جا سکوں؛کسی کو میری* فکر نہیں ہے۔
5 اَے یہوواہ! مَیں مدد کے لیے تجھے پکارتا ہوں۔
مَیں کہتا ہوں: ”تُو میری پناہگاہ ہے؛میری زندگی میں* تُو ہی میرا سب کچھ* ہے۔“
6 مدد کے لیے میری فریاد پر توجہ فرماکیونکہ میرا بہت بُرا حال ہو گیا ہے۔
مجھے اذیت دینے والوں سے بچاکیونکہ وہ مجھ سے زیادہ طاقتور ہیں۔
7 مجھے* کال کوٹھڑی سے نکالتاکہ مَیں تیرے نام کی بڑائی کروں۔
نیک لوگ میرے اِردگِرد اِکٹھے ہوںکیونکہ تُو مجھ سے مہربانی سے پیش آتا ہے۔
فٹ نوٹس
^ ”الفاظ کی وضاحت“ کو دیکھیں۔
^ لفظی ترجمہ: ”روح“
^ لفظی ترجمہ: ”کوئی مجھے نہیں پہچانتا۔“
^ لفظی ترجمہ: ”میری جان کی“
^ لفظی ترجمہ: ”زندوں کی زمین پر“
^ لفظی ترجمہ: ”میرا حصہ“
^ لفظی ترجمہ: ”میری جان کو“