زبور 3‏:1‏-‏8

  • خطرے کے باوجود خدا پر بھروسا

    • ‏”‏میرے دُشمنوں کی تعداد اِتنی کیوں؟“‏ ‏(‏1‏)‏

    • ‏”‏اَے یہوواہ!‏ تُو ہی نجات دِلاتا ہے“‏ ‏(‏8‏)‏

داؤد کا نغمہ۔ یہ نغمہ اُس وقت کا ہے جب داؤد اپنے بیٹے ابی‌سلوم سے بھاگ رہے تھے۔‏ 3  اَے یہوواہ!‏ میرے دُشمنوں کی تعداد اِتنی کیوں بڑھ گئی ہے؟‏ میرے خلاف اِتنے زیادہ لوگ کیوں کھڑے ہو رہے ہیں؟‏  2  بہت سے لوگ میرے*‏ بارے میں کہہ رہے ہیں:‏ ‏”‏خدا اِسے نہیں بچائے گا۔“‏ ‏(‏سِلاہ)‏*  3  لیکن اَے یہوواہ!‏ تُو میری ڈھال ہے جو چاروں طرف سے مجھے محفوظ رکھتی ہے؛‏تُو میری شان ہے اور تُو ہی میرا سر اُوپر اُٹھاتا ہے۔‏  4  مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ کو پکاروں گااور وہ اپنے مُقدس پہاڑ سے مجھے جواب دے گا۔ ‏(‏سِلاہ)‏  5  مَیں لیٹوں گا اور سو جاؤں گااور پھر صحیح سلامت اُٹھ جاؤں گاکیونکہ یہوواہ ہر دم مجھے سنبھالتا ہے۔‏  6  مَیں اُن ہزاروں مخالفوں سے نہیں ڈرتاجو میری چاروں طرف قطار باندھے کھڑے ہیں۔‏  7  اَے یہوواہ!‏ اُٹھ۔ اَے میرے خدا!‏ مجھے بچا۔‏ تُو میرے سب دشمنوں کے جبڑوں پر مارے گا؛‏تُو بُرے لوگوں کے دانت توڑ دے گا۔‏  8  اَے یہوواہ!‏ تُو ہی نجات دِلاتا ہے۔‏ تیری برکت تیرے بندوں پر ہے۔ ‏(‏سِلاہ)‏

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کے“‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏