زبور 43‏:1‏-‏5

  • خدا اِنصاف کرتا اور چھڑاتا ہے

    • ‏”‏اپنی روشنی اور اپنی سچائی بھیج“‏ ‏(‏3‏)‏

    • ‏”‏مَیں غم میں کیوں ڈوبا ہوا ہوں؟“‏ ‏(‏5‏)‏

    • ‏”‏خدا کا اِنتظار“‏ ‏(‏5‏)‏

43  اَے خدا!‏ میرا اِنصاف کر؛‏ایک بے‌وفا قوم کے خلاف میرا مُقدمہ لڑ۔‏ مجھے دھوکے‌باز اور بُرے شخص سے بچا  2  کیونکہ تُو میرا خدا اور میرا قلعہ ہے۔‏ تُو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ہے؟‏ مَیں اپنے دُشمنوں کے ظلم کی وجہ سے اُداس کیوں پھروں؟‏  3  اپنی روشنی اور اپنی سچائی بھیج۔‏ یہ میری رہنمائی کریں؛‏یہ مجھے تیرے مُقدس پہاڑ اور تیرے عالی‌شان مُقدس خیمے کی طرف لے چلیں۔‏  4  پھر مَیں خدا کی قربان‌گاہ کے پاس جاؤں گا،‏ہاں، خدا کے پاس جس کے دم سے مجھے بے‌اِنتہا خوشی ملتی ہے۔‏ اَے خدا!‏ میرے خدا!‏ مَیں بربط*‏ بجا کر تیری بڑائی کروں گا۔‏  5  مَیں*‏ غم میں کیوں ڈوبا ہوا ہوں؟‏ میرے اندر اِتنی ہلچل کیوں مچی ہوئی ہے؟‏ مَیں خدا کا اِنتظار کروں گاکیونکہ وہ میرا عظیم نجات‌دہندہ اور میرا خدا ہے اور مَیں اب بھی اُس کی بڑائی کروں گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

ایک قسم کا تاردار ساز
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان“‏