زبور 71‏:1‏-‏24

  • بوڑھے لوگوں کا بھروسا

    • کم‌عمری سے خدا پر بھروسا ‏(‏5‏)‏

    • ‏”‏جب میری طاقت جواب دے جائے“‏ ‏(‏9‏)‏

    • ‏”‏تُو میری کم‌عمری سے مجھے تعلیم دیتا آیا ہے“‏ ‏(‏17‏)‏

71  اَے یہوواہ!‏ مَیں نے تیرے پاس پناہ لی ہے۔‏ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔‏  2  اپنی نیکی کی وجہ سے مجھے بچا اور مجھے چھڑا۔‏ میری اِلتجا پر توجہ فرما*‏ اور مجھے بچا۔‏  3  میرے لیے ایسا قلعہ بن جو چٹان پر بنا ہوجہاں مَیں کسی بھی وقت جا سکوں۔‏ مجھے بچانے کا حکم دےکیونکہ تُو میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔‏  4  اَے میرے خدا!‏ مجھے بُرے شخص کے ہاتھ سے بچا؛‏مجھے بے‌اِنصاف اور ظالم شخص کی گِرفت سے چھڑا  5  کیونکہ اَے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ!‏ مَیں نے تجھ سے اُمید لگائی ہے؛‏مَیں نے کم‌عمری سے ہی تجھ پر بھروسا کِیا ہے۔‏  6  تُو میری پیدائش سے ہی مجھے سنبھالتا آیا ہے؛‏تُو ہی مجھے میری ماں کے پیٹ سے باہر لایا۔‏ مَیں ہمیشہ تیری بڑائی کرتا ہوں۔‏  7  بہت سے لوگ مجھے دیکھ کر حیرت میں پڑ جاتے ہیںلیکن تُو میری مضبوط پناہ‌گاہ ہے۔‏  8  میری زبان پر تیری تعریف رہتی ہے؛‏مَیں دن بھر تیری عظمت کو بیان کرتا ہوں۔‏  9  میرے بڑھاپے میں مجھے نہ چھوڑنااور جب میری طاقت جواب دے جائے تو مجھے ترک نہ کرنا۔‏ 10  میرے دُشمن میرے خلاف بولتے ہیںاور جو میری جان کے پیاسے ہیں، وہ مل کر میرے خلاف سازشیں گھڑتے ہیں۔‏ 11  وہ کہتے ہیں:‏ ”‏خدا نے اِسے چھوڑ دیا ہے۔‏ اِس کا پیچھا کرو اور اِسے پکڑ لو کیونکہ اِسے بچانے والا کوئی نہیں ہے۔“‏ 12  اَے خدا!‏ مجھ سے دُور نہ رہ۔‏ اَے میرے خدا!‏ جلدی میری مدد کر۔‏ 13  جو میری*‏ مخالفت کرتے ہیں،‏وہ شرمندہ اور ہلاک ہو جائیں۔‏ جو مجھے برباد کرنا چاہتے ہیں،‏اُنہیں رُسوائی اور ذِلت کی چادر اُڑھائی جائے۔‏ 14  مگر مَیں تیرا اِنتظار کرتا رہوں گا؛‏مَیں تیری اَور بھی زیادہ بڑائی کروں گا۔‏ 15  میری زبان تیری نیکی کو بیان کرے گیاور دن بھر تیرے نجات‌بخش کاموں کا چرچا کرے گیحالانکہ وہ اِتنے زیادہ ہیں کہ مَیں اُنہیں گن بھی نہیں سکتا۔‏* 16  اَے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ!‏مَیں جا کر تیرے زبردست کاموں کے بارے میں بتاؤں گا؛‏مَیں صرف اور صرف تیری نیکی کو بیان کروں گا۔‏ 17  اَے خدا!‏ تُو میری کم‌عمری سے مجھے تعلیم دیتا آیا ہےاور مَیں آج تک تیرے حیران‌کُن کاموں کا اِعلان کر رہا ہوں۔‏ 18  اَے خدا!‏ اُس وقت بھی مجھے ترک نہ کرنا جب مَیں بوڑھا ہو جاؤں اور میرے بال سفید ہو جائیں۔‏ مجھے موقع دینا کہ مَیں آنے والی پُشت کو تیری طاقت*‏ کے بارے میںاور آنے والی تمام نسلوں کو تیری قوت کے بارے میں بتا سکوں۔‏ 19  اَے خدا!‏ تیری نیکی بلندیوں کو چُھوتی ہے؛‏تُو نے عظیم کام کیے ہیں؛‏اَے خدا!‏ تجھ جیسا کون ہے؟‏ 20  بے‌شک تُو نے مجھے بہت سی مصیبتیں اور تکلیفیں سہنے دی ہیںلیکن اب مجھ میں نئی جان ڈال دے؛‏مجھے زمین کی گہرائیوں*‏ سے نکال لے۔‏ 21  میری عزت بڑھا؛‏مجھے گھیرے رکھ اور مجھے تسلی دے۔‏ 22  تب اَے میرے خدا!‏ مَیں تیری وفاداری کی وجہ سے تاردار ساز بجا کر تیری بڑائی کروں گا۔‏اَے اِسرائیل کے پاک خدا!‏ مَیں بربط*‏ بجا کر تیری تعریف میں گیت گاؤں گا۔‏* 23  میرے لب تیری حمد کرتے ہوئے خوشی سے للکاریں گےکیونکہ تُو نے میری جان بچائی*‏ ہے۔‏ 24  میری زبان دن بھر تیری نیکی کو بیان*‏ کرے گیکیونکہ جو مجھے تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ شرمندہ اور رُسوا ہوں گے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏جھک اور میری سُن“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کی“‏
یا ”‏کہ میری سمجھ سے باہر ہیں۔“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏تیرے بازو“‏
یا ”‏گہرے پانیوں“‏
ایک قسم کا تاردار ساز
یا ”‏تیرے لیے موسیقی بجاؤں گا۔“‏
یا ”‏چھڑائی“‏
یا ”‏پر سوچ بچار“‏