زبور 82‏:1‏-‏8

  • صحیح فیصلے کے لیے دُہائی

    • خدا ”‏خداؤں کے درمیان عدالت کرتا ہے“‏ ‏(‏1‏)‏

    • ادنیٰ لوگوں کا دِفاع کرو ‏(‏3‏)‏

    • ‏”‏تُم لوگ خدا ہو“‏ ‏(‏6‏)‏

آسَف کا نغمہ۔‏ 82  خدا اپنی جماعت میں کھڑا ہوتا ہے؛‏وہ خداؤں کے درمیان عدالت کرتا ہے*‏ اور کہتا ہے:‏  2  ‏”‏تُم کب تک نااِنصافی سے عدالت کرتے رہو گےاور بُرے لوگوں کی طرف‌داری کرتے رہو گے؟ ‏(‏سِلاہ)‏  3  ادنیٰ اور یتیم لوگوں کا دِفاع*‏ کرو۔‏ بے‌سہارا اور کنگال لوگوں کا اِنصاف کرو۔‏  4  ادنیٰ اور غریب لوگوں کو بچاؤ؛‏اُنہیں بُرے لوگوں کے ہاتھ سے چھڑاؤ۔“‏  5  وہ*‏ کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی کچھ سمجھتے ہیں؛‏وہ اندھیرے میں چل رہے ہیں؛‏زمین کی تمام بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں۔‏  6  ‏”‏مَیں نے کہا:‏ ”‏تُم لوگ خدا ہو؛‏*تُم سب خدا تعالیٰ کے بیٹے ہو۔‏  7  لیکن تُم باقی اِنسانوں کی طرح مر جاؤ گےاور دوسرے حاکموں کی طرح ختم ہو جاؤ گے!‏“‏“‏  8  اَے خدا!‏ اُٹھ اور زمین کی عدالت کرکیونکہ ساری قومیں تیری ہیں۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏وہ اُن کے درمیان عدالت کرتا ہے جو خدا کی طرح ہیں۔“‏ غالباً یہاں اِسرائیل کے منصفوں کی بات کی جا رہی ہے۔‏
یا ”‏اِنصاف“‏
یعنی وہ خدا جن کا پہلی آیت میں ذکر کِیا گیا ہے۔‏
یا ”‏تُم لوگ خدا کی طرح ہو؛“‏