زبور 87‏:1‏-‏7

  • صِیّون سچے خدا کا شہر

    • صِیّون میں پیدا ہونے والے لوگ ‏(‏4-‏6‏)‏

قورح کے بیٹوں کا نغمہ۔ ایک گیت۔‏ 87  خدا کے شہر کی بنیاد مُقدس پہاڑوں پر ہے۔‏  2  یہوواہ یعقوب کے سب خیموں سے زیادہصِیّون کے دروازوں سے پیار کرتا ہے۔‏  3  اَے سچے خدا کے شہر!‏ تیرے بارے میں اچھی اچھی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏  4  مَیں رہب*‏ اور بابل کو اُن میں شمار کروں گا جو مجھے جانتے*‏ ہیںاور فِلسطیہ، صُور اور کُوش کو بھی۔‏ اِن میں سے ہر ایک کے بارے میں کہا جائے گا:‏ ”‏یہ صِیّون میں پیدا ہوا تھا۔“‏  5  اور صِیّون کے بارے میں کہا جائے گا:‏ ‏”‏ہر کوئی اُس میں پیدا ہوا تھا۔“‏ خدا تعالیٰ اِس شہر کو مضبوطی سے قائم کرے گا۔‏  6  جب یہوواہ لوگوں کے نام درج کرے گا تو وہ یہ اِعلان کرے گا:‏ ‏”‏یہ صِیّون میں پیدا ہوا تھا۔“‏ ‏(‏سِلاہ)‏  7  گلوکار اور دائرے میں ناچنے والے کہیں گے:‏ ‏”‏میرے سب چشمے تجھ ہی سے نکلتے ہیں۔“‏*

فٹ‌ نوٹس

شاید یہاں مصر کی بات کی جا رہی ہے۔‏
یا ”‏قبول کرتے“‏
یا ”‏تُو ہی میری ساری چیزوں کا چشمہ ہے۔“‏