مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏[‏بائیں سے دائیں طرف]‏ مارسیلو، یومارا اور ہائیور۔ اُن تینوں نے اپنے ہاتھ میں سپینش کی بریل میں ‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ پکڑی ہوئی ہے۔‏

اُنہوں نے بہن بھائیوں کی محبت کو دیکھا

اُنہوں نے بہن بھائیوں کی محبت کو دیکھا

یومارا اور اُن کے بھائی مارسیلو اور ہائیور ملک گواٹیمالا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتے ہیں۔ یومارا نے یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کورس کر‌نا شروع کر دیا اور پھر کچھ وقت بعد اُن کے بھائیوں نے بھی گواہوں سے بائبل کورس کر‌نا شروع کر دیا۔ لیکن ایک مسئلہ تھا۔ یہ تینوں بہن بھائی دیکھ نہیں سکتے تھے اور اِنہیں بریل پڑھنی نہیں آتی تھی۔ اِس لیے اِنہیں بائبل کورس کر‌انے والا بھائی اِنہیں پیراگراف اور آیتیں پڑھ کر سناتا تھا۔‏

اِن تینوں کے لیے اِجلاسوں پر جانا بھی مشکل تھا۔ وہ خود سے 40 منٹ کا سفر کر کے نزدیک کی عبادت‌گاہ نہیں جا سکتے تھے۔ لیکن بہن بھائیوں نے اِجلاسوں میں جانے میں اُن کی مدد کی۔ اور جب اُن تینوں بہن بھائیوں کو ‏”‏مسیحی زندگی اور خدمت“‏ والے اِجلاس میں حصے ملنے شروع ہوئے تو بہن بھائی حصوں کو تیار کر‌نے اور اِسے یاد کر‌نے میں اُن کی مدد کر‌تے تھے۔‏

مئی 2019ء میں اُن کے گاؤں میں اِجلاس ہونے شروع ہوئے۔ اُس وقت تک ایک پہل‌کار میاں بیوی اُن کے گاؤں میں شفٹ ہو چُکے تھے۔ اِس میاں بیوی کو خود بریل پڑھنی اور لکھنی نہیں آتی تھی۔ لیکن اُنہوں نے سوچا تھا کہ وہ اِن تینوں بہن بھائیوں کو بریل پڑھنی اور لکھنی سکھائیں گے۔ اِس لیے وہ لائبریری گئے اور وہاں سے کچھ کتابیں لائے تاکہ وہ خود بھی بریل سیکھ سکیں اور اُنہیں بھی سکھا سکیں۔‏

بھائی مارسیلو اِجلاس کے دوران جواب دے رہے ہیں۔‏

کچھ ہی مہینوں میں یہ تینوں بہن بھائی بڑی آسانی سے بریل پڑھنی اور لکھنی سیکھ گئے۔ اِس وجہ سے وہ یہوواہ کے اَور قریب ہو سکے۔ اب بہن یومارا اور اُن کے دونوں بھائی پہل‌کار ہیں۔ بھائی مارسیلو اب کلیسیا میں ایک خادم ہیں۔ یہ تینوں بہن بھائی پورا ہفتہ بڑے جوش سے یہوواہ کی خدمت کر‌تے ہیں۔ اور اُن کا جوش دیکھ کر دوسرے بہن بھائیوں کو بھی جوش سے یہوواہ کی خدمت کر‌نے کا حوصلہ ملتا ہے۔‏

بہن بھائیوں نے بڑے پیار سے اِن تینوں کی مدد کی۔ اِس لیے یہ بہن بھائیوں کے بہت شکرگزار ہیں۔ بہن یومارا نے کہا:‏ ”‏بہن بھائیوں نے اُسی دن سے ہمارے لیے محبت ظاہر کر‌نی شروع کر دی جس دن ہم پہلی بار اُن سے ملے تھے۔“‏ بھائی مارسیلو نے کہا:‏ ”‏کلیسیا میں ہمارے بہت اچھے دوست ہیں اور ہم ایسے خاند‌ان کا حصہ ہیں جس میں شامل لوگ دُنیا کے فرق فرق حصوں سے ہیں لیکن وہ مل جُل کر رہتے ہیں۔“‏ بہن یومارا اور اُن کے بھائی بڑی شدت سے اُس دن کا اِنتظار کر رہے ہیں جب وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ یہوواہ اِس پوری زمین کو فردوس کیسے بناتا ہے۔—‏زبور 37:‏10، 11؛‏ یسع 35:‏5‏۔‏