گھر کا ماحول پُرمحبت بنائیں
ہدایت نمبر۲
گھر کا ماحول پُرمحبت بنائیں
اس ہدایت پر عمل کرنے کی اہمیت۔ جس طرح پھول پانی کے بغیر مُرجھا جاتے ہیں بالکل اسی طرح بچے پیار کے بغیر مُرجھا جاتے ہیں۔ سن ۱۹۵۵ میں ماہرِنفسیات ایشلی مونٹاگو نے یوں لکھا: ”پرورش پانے کے لئے انسان کو پیار اور محبت کی اشد ضرورت ہے۔ انسان کی صحت پر سب سے بڑا اثر اسی بات سے ہے کہ آیا اُسے محبت ملتی ہے کہ نہیں۔ اور یہ خاص طور پر اُس کی زندگی کے پہلے چھ سالوں کے بارے میں سچ ہے۔“ آج بہت سے ماہرین مونٹاگو کی اس بات سے متفق ہیں کہ ”جب بچوں کو پیار نہیں ملتا تو اس کا اُن پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔“
اس پر عمل کرنا مشکل کیوں ہے؟ دُنیا میں محبت کی کمی پائی جاتی ہے جسکی وجہ سے لوگ خودغرض بن گئے ہیں۔ اس ماحول کا خاندان پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱-۵) اگر ایک شادیشُدہ جوڑے میں پہلے سے ہی کھچاؤ ہے تو گھر کا خرچہ چلانے اور بچوں کی دیگر ضروریات پوری کرنے کا دباؤ اکثر میاں بیوی میں اَور بھی کشیدگی پیدا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر میاںبیوی میں ہمآہنگی نہ ہو تو اُنہیں اس بات پر بھی اتفاق کرنا مشکل لگے گا کہ بچوں کی تربیت کرنے کا کونسا طریقہ اپنانا چاہئے۔
آپ اس ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے وقت گزارنے کا منصوبہ بنائیں اور اس پر عمل بھی کریں۔ ایسا وقت بھی مقرر کریں جسے آپ اپنے بیاہتا ساتھی کے ساتھ اکیلے میں گزار سکیں۔ رات کو بچوں کو سلانے کے بعد کا جو وقت ہوتا ہے اسے ایک دوسرے کے لئے صرف کریں نہ کہ ٹیوی دیکھنے پر۔ ایک دوسرے کے لئے اپنے پیار کا اظہار کرنے سے اپنی محبت کو برقرار رکھیں۔ (امثال ۲۵:۱۱؛ غزلالغزلات ۴:۷-۱۰) ایک دوسرے کو ہر چھوٹیموٹی بات پر ’جھڑکنے‘ کی بجائے ایک دوسرے کو داد دیتے رہیں۔—زبور ۱۰۳:۹، ۱۰؛ امثال ۳۱:۲۸۔
اپنے بچوں کو بتائیں کہ آپ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہوواہ خدا کی مثال پر عمل کریں جس نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کے لئے محبت ظاہر کی۔ (متی ۳:۱۷؛ ۱۷:۵) ملک آسٹریا میں فلیک نامی ایک باپ یوں کہتا ہے: ”مَیں نے دیکھا ہے کہ بچے پھول کی طرح ہوتے ہیں۔ جس طرح پھول روشنی اور دھوپ پانے کے لئے سورج کا رُخ کرتے ہیں اسی طرح بچے محبت پانے کے لئے اپنے والدین کا رُخ کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ماںباپ اُنہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ وہ اُن کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔“
چاہے آپ شادیشُدہ جوڑے کے طور پر یا پھر اکیلے میں بچوں کی پرورش کر رہے ہوں اگر آپ اپنے خاندان کو ایک دوسرے کے لئے اور خدا کے لئے محبت رکھنا سکھائیں گے تو آپ کے گھر کا ماحول پُرسکون ہو جائے گا۔
لیکن اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ خدا کے کلام میں بچوں کی اصلاح اور تنبیہ کے سلسلے میں کیا بتایا گیا ہے؟
[صفحہ ۴ پر عبارت]
”محبت . . . کمال کا پٹکا ہے۔“—کلسیوں ۳:۱۴