مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِن سوالوں کے جواب کون دے سکتا ہے؟‏

اِن سوالوں کے جواب کون دے سکتا ہے؟‏

اِن سوالوں کے جواب کون دے سکتا ہے؟‏

‏”‏آجکل روزی کمانا اتنا مشکل نہیں جتنا کہ یہ پہلے ہوا کرتا تھا۔‏ یہاں تک کہ ہمیں بہت سی ایسی آسائشیں میسر ہیں جن کا پچھلے زمانوں میں لوگ تصور ہی نہیں کر سکتے تھے۔‏ بہت سے لوگوں کے گھروں میں اےسی ہیں،‏ وہ سی‌ڈی پلیئر پر موسیقی سنتے ہیں اور پورا سال ہر قسم کے تازہ پھل کھاتے ہیں۔‏ لیکن اِس کے باوجود ہم ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے۔‏ زندگی میں اتنی بھاگدوڑ کیوں ہے؟‏ آخر اِس کا کیا فائدہ ہے؟‏“‏—‏نفسیات کا پروفیسر ڈیوڈ مائرز۔‏

اِس پروفیسر نے جو سوال اُٹھائے،‏ آپ اِن کا کیا جواب دیں گے؟‏ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے سوالوں کے جواب تلاش کرنا سراسر فضول ہے اس لئے وہ ایسے سوالوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔‏ لیکن ذرا سوچیں،‏ اگر آپ کے جُوتے میں کنکر ہو تو آپ اِسے نظرانداز تو کر سکتے ہیں۔‏ البتہ،‏ آگے چلتے ہوئے آپ کو کافی تکلیف ہوگی۔‏ اسی طرح اگر آپ زندگی کے مقصد کے بارے میں اُٹھائے گئے سوالوں کو نظرانداز کریں گے تو آپ کے لئے زندگی کا سفر آرام‌دہ نہیں ہوگا۔‏

کیا آپ نے کبھی زندگی کے مقصد کے بارے میں سوچ‌بچار کی ہے؟‏ بہت سے لوگ ایسا کرتے ہیں۔‏ سائنسدانوں نے معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کے سلسلے میں دُنیابھر میں لاتعداد لوگوں کا جائزہ لیا ہے۔‏ اِن کی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ بہت سے ممالک میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ”‏زندگی کے مقصد کے بارے میں سوال اُٹھاتے ہیں۔‏“‏

آئیں تین اہم سوالوں پر غور کریں جن کے جواب حاصل کرنے سے آپ دلی سکون پا سکتے ہیں۔‏

انسان کس طرح وجود میں آیا ہے؟‏

زندگی کا مقصد کیا ہے؟‏

مستقبل کیا لائے گا؟‏

آپ اِن اہم سوالوں کے جواب کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏ بہت سے لوگ اِس سلسلے میں اپنی ہی رائے یا اپنا ہی فلسفہ پیش کرتے ہیں۔‏ لیکن اگلے چند صفحوں پر ہم اِس بات پر غور کریں گے کہ خدا کے کلام میں اِن سوالوں کے کیا جواب دئے گئے ہیں۔‏ اگر آپ کے پاس بائبل ہے تو کیوں نہ اِسے کھول کر دیکھیں کہ اِس میں اِن سوالوں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

‏:COVER: Beach background

Andoni Canela/age fotostock ©