مشکلات میں بھی ایمان پر قائم رہیں
ہمارے نوجوانوں کے لئے
مشکلات میں بھی ایمان پر قائم رہیں
ہدایات: اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔
مرکزی کردار: یرمیاہ نبی، عبدملک اور صدقیاہ بادشاہ
خلاصہ: یرمیاہ نبی نے یہوداہ کے لوگوں کو یہوواہ خدا کی طرف سے ایک خاص پیغام سنایا۔ اُس نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو کسدیوں کے حوالے کر دیں جو اُن کے دُشمن تھے۔ اِس پیغام کی وجہ سے لوگوں نے یرمیاہ نبی کی بہت مخالفت کی۔
۱ اِس واقعے پر سوچبچار کریں۔—یرمیاہ ۳۸:۱-۵ کو پڑھیں۔
کیا یرمیاہ نبی کے لئے لوگوں کو خدا کا پیغام سنانا آسان تھا؟
․․․․․
جب یرمیاہ نبی نے خدا کا پیغام سنایا تو کیا وہ ڈرا ہوا تھا؟ اِس سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟
․․․․․
مزید تحقیق کریں۔
یرمیاہ نبی اتنی دلیری سے یہ پیغام سنانے کے قابل کیوں تھا؟
․․․․․
۲ اِس واقعے پر سوچبچار کریں۔—یرمیاہ ۳۸:۶-۱۳ کو پڑھیں۔
آپ کے خیال میں یرمیاہ نبی کو جس حوض یعنی کنویں میں لٹکایا گیا وہ کتنا چوڑا اور گہرا تھا؟ کیا اُس میں سے بُو آتی تھی؟
․․․․․
جب یرمیاہ نبی ’کیچڑ میں دھنسنے لگا‘ تو اُس پر کیا گزری ہوگی؟ (۶ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
مزید تحقیق کریں۔
کنوؤں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں کہ یہ پُرانے زمانے میں کس کس کام آتے تھے۔
․․․․․
۷-۹ آیات کو دوبارہ پڑھیں۔)
عبدملک کو کس بات کا یقین تھا جس کی وجہ سے اُس نے یرمیاہ کو بچانے کی کوشش کی؟ (․․․․․
صدقیاہ بادشاہ پہلے اُمرا اور پھر عبدملک کی باتوں میں آ گیا۔ (۵ اور ۱۰آیت کو دوبارہ پڑھیں۔) اِس سے آپ صدقیاہ بادشاہ کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ اِس سے آپ اُس کے ایمان کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
․․․․․
اِس کہانی میں کن لوگوں کا ایمان مضبوط تھا اور کس شخص کا ایمان مضبوط نہیں تھا؟ آپ اِس نتیجے پر کیسے پہنچتے ہیں؟
․․․․․
۳ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اُسے لکھیں۔
دلیری۔
․․․․․
ایمان۔
․․․․․
یہوواہ خدا اُن کی حفاظت کرتا ہے جو اُس کا حکم مانتے ہیں۔ _______
․․․․․
اکثر دوسرے آپ کو بُرا کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں مضبوط ایمان آپ کی مدد کیسے کرتا ہے؟
․․․․․
۴ آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی، اور کیوں؟
․․․․․
اگر آپ کے پاس بائبل نہیں ہے تو آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل لے سکتے ہیں یا پھر نیچے دی گئی ویبسائٹ پر اِسے پڑھ سکتے ہیں www.watchtower.org