بائبل پڑھائی سے فائدہ حاصل کریں
بائبل پڑھائی سے فائدہ حاصل کریں
”بائبل تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ یہ ہر سال تمام دوسری کتابوں سے زیادہ فروخت ہوتی ہے۔“—ٹائم میگزین۔
”مَیں کبھیکبھار بائبل پڑھتا ہوں مگر مجھے اِسے پڑھنے میں بالکل مزہ نہیں آتا۔“—کیتھ، برطانیہ کا مشہور موسیقار۔
آجکل بہت سے لوگوں کے پاس بائبل تو ہے مگر وہ اِسے پڑھنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پاتے۔ تاہم، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بائبل میں درج باتوں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، نینسی بیان کرتی ہے: ”مَیں ۳۵ سال سے ڈپریشن پر قابو پانے کی کوشش کر رہی تھی۔ مگر کوئی علاج بھی مؤثر ثابت نہ ہوا۔ لیکن جب سے مَیں نے ہر صبح بائبل کو پڑھنا اور اِس پر سوچبچار کرنا شروع کِیا ہے مجھے ڈپریشن سے کافی حد تک چھٹکارا مِل گیا ہے۔“
شاید آپ نے خود تو بائبل کو نہیں پڑھا لیکن آپ کبھیکبھار یہ سوچتے ہیں کہ بائبل پڑھنے سے دوسروں کو بہت فائدے حاصل ہوئے ہیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ بائبل پڑھتے ہیں مگر آپ اِس کی پڑھائی سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اِن دونوں صورتوں میں نیچے دی گئی سات تجاویز پر غور کرنا آپ کے لئے فائدہمند ثابت ہو سکتا ہے۔
پہلی تجویز بائبل پڑھنے کے مقصد کو سمجھیں
▪ آپ بائبل کیوں پڑھتے ہیں؟ بعض لوگوں کو بائبل کی تحریر کا انداز بہت پسند ہے۔ بعض بائبل کو پڑھنا محض ایک فرض سمجھتے ہیں۔ بعض اِس بُری دُنیا میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے بائبل پڑھتے ہیں۔ لیکن اگر ہم خدا کے بارے میں سیکھنے کے لئے بائبل پڑھتے ہیں تو ہمیں زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ نیز، اگر ہم بائبل کو اِس وجہ سے پڑھتے ہیں کہ اِس کا ہماری زندگی پر اثر ہو تو ہمیں بہت سی برکات ملیں گی۔
بائبل پڑھنے کے مقصد کو سمجھنا نہایت اہم ہے۔ اِس سلسلے میں صحائف میں لکھا گیا ہے: ”جو کوئی کلام کا سننے والا ہو اور اُس پر عمل کرنے والا نہ ہو وہ اُس شخص کی مانند ہے جو اپنی قدرتی صورت آئینہ میں دیکھتا ہے۔ اِس لئے کہ وہ اپنے آپ یعقوب ۱:۲۳-۲۵۔
کو دیکھ کر چلا جاتا اور فوراً بھول جاتا ہے کہ مَیں کیسا تھا۔ لیکن جو شخص آزادی کی کامل شریعت پر غور سے نظر کرتا رہتا ہے وہ اپنے کام میں اِس لئے برکت پائے گا کہ سُن کر بھولتا نہیں بلکہ عمل کرتا ہے۔“—اِن آیات میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص آئینے میں اپنی صورت دیکھتا ہے۔ اُسے شاید اپنے بال سنوارنے کی ضرورت ہے۔ مگر وہ کچھ نہیں کرتا۔ وہ شاید خود پر سرسری سی نگاہ ڈالتا ہے یا ہو سکتا ہے کہ اُس کا اپنے بال سنوارنے کو دل ہی نہیں چاہتا۔ اِسی طرح اگر ہم بائبل کو باقاعدگی سے نہیں پڑھتے اور اِس پر سوچبچار نہیں کرتے یا اِس میں درج باتوں پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں بھی بائبل پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اِس کے برعکس، اگر ہم بائبل کو اِس مقصد سے پڑھتے ہیں کہ ہم اِس کی باتوں پر ”عمل“ کریں تو ہمیں بہت خوشی حاصل ہوگی۔
دوسری تجویز بائبل کے واضح ترجمے کا انتخاب کریں
▪ آپ کی زبان میں شاید بائبل کے بہت سے ترجمے موجود ہیں۔ یہ سچ ہے کہ آپ خدا کے کلام کے کسی بھی ترجمے سے کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض ترجموں میں بہت پُرانے یا مشکل الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ (اعمال ۴:۱۳) بعض ترجموں میں انسانی روایات کی وجہ سے بائبل کے اصلی متن کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مثلاً، اِس رسالے کے شروع کے مضامین میں ہم نے پڑھا تھا کہ بعض ترجموں میں خدا کے نام یہوواہ کی جگہ ”خدا“ یا ”خداوند“ جیسے لقب استعمال کئے گئے ہیں۔ لہٰذا، کسی ایسے ترجمے کا انتخاب کریں جو درست اور آسان ہو کیونکہ ایسے ترجمے کو آپ روز پڑھنا چاہیں گے۔
لاکھوں لوگوں کا خیال ہے کہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن درست اور آسان ترجمہ ہے جسے وہ پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ * اِس سلسلے میں بلغاریہ کے ایک عمررسیدہ شخص کی مثال پر غور کریں۔ وہ یہوواہ کے گواہوں کے اجلاس پر گیا جہاں اُسے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی ایک کاپی دی گئی۔ بائبل کا یہ ترجمہ پڑھنے کے بعد اُس نے کہا: ”مَیں کئی سالوں سے بائبل پڑھ رہا ہوں۔ مگر مَیں نے کبھی اتنا آسان اور دل کو چھو لینے والا ترجمہ نہیں پڑھا۔“
تیسری تجویز دُعا کریں
▪ آپ بائبل کی تعلیمات کو سمجھنے کے لئے یہوواہ خدا سے دُعا کر سکتے ہیں۔ زبورنویس نے اِس سلسلے میں کہا: ”میری آنکھیں کھول دے تاکہ مَیں تیری شریعت کے عجائب دیکھوں۔“ (زبور ۱۱۹:۱۸) جب بھی آپ بائبل پڑھتے ہیں تو یہوواہ خدا سے رہنمائی کے لئے دُعا کریں۔ نیز، دُعا میں ہم خدا کا شکرادا کر سکتے ہیں کہ اُس نے ہمیں اپنا کلام دیا ہے۔ اگر اُس کا کلام ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم خدا کو نہیں جان سکتے تھے۔—زبور ۱۱۹:۶۲۔
کیا خدا ایسی دُعائیں سنتا ہے؟ یوروگوائے میں رہنے والی دو بہنوں کی مثال پر غور کریں۔ اُنہیں دانیایل ۲:۴۴ آیت سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔ اِس لئے اُنہوں نے خدا سے دُعا کی کہ وہ کسی کو مدد کے لئے بھیجے۔ ابھی اُن کی بائبل کھلی ہی تھی کہ دو یہوواہ کی گواہ اُن کے گھر آئیں۔ اُنہوں نے بائبل سے وہی آیت پڑھی جس کے بارے میں یہ دونوں بہنیں دُعا کر رہی تھیں۔ یہوواہ کی گواہوں نے اِس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد انسانی حکومتوں کو ختم کر دے گی۔ * اِن دونوں بہنوں کو یقین ہو گیا کہ خدا نے اُن کی دُعا کا جواب دیا ہے۔
چوتھی تجویز روزانہ بائبل پڑھیں
▪ بہت سے لوگ صرف مشکل وقت میں ہی خدا کا کلام پڑھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک کتاب شائع کرنے والے کے مطابق ستمبر ۱۱، ۲۰۰۱ کو امریکہ میں ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کے بعد سے ”بائبل کی فروخت میں ایک دم اضافہ ہو گیا۔“ لیکن خدا کا کلام ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہمیں اِسے روز پڑھنا چاہئے۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے: ”شریعت کی یہ کتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اِس میں لکھا ہے اُس سب پر تُو احتیاط کرکے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تجھے اقبالمندی کی راہ نصیب ہوگی اور تُو خوب کامیاب ہوگا۔“—یشوع ۱:۸۔
روزانہ بائبل پڑھنے کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے ایک مثال پر غور کریں۔ ایک
شخص کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اب وہ ایسی غذا کھانے کا فیصلہ کرتا ہے جو اُس کی صحت کے لئے فائدہمند ہو۔ لیکن اگر وہ اپنے اِس فیصلے پر قائم نہیں رہتا اور صرف سینے میں درد ہونے کی صورت میں ہی ایسی غذا کھاتا ہے تو اُسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اُسے ایسی غذا باقاعدگی سے کھانی چاہئے تاکہ اُسے دوبارہ دل کا دورہ نہ پڑے۔ اِسی طرح اگر ہم روزانہ بائبل پڑھتے ہیں تو ہم ”خوب کامیاب“ ہوں گے۔پانچویں تجویز بائبل کی پڑھائی کے لئے مختلف طریقے استعمال کریں
▪ بائبل کو پیدایش سے مکاشفہ تک پڑھنا بہت فائدہمند ہے۔ لیکن آپ بائبل کی پڑھائی کے لئے دیگر طریقے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیں اِن میں سے چند ایک پر غور کریں۔
بائبل کے کسی کردار کا انتخاب کریں۔ بائبل کی اُن کتابوں یا ابواب کو پڑھیں جن میں اِس کردار کے متعلق معلومات درج ہیں۔ مثال کے طور پر:
• یوسف: پیدایش ۳۷-۵۰۔
• روت: روت ۱-۳۔
• یسوع مسیح: متی ۱-۲۸؛ مرقس ۱-۱۶؛ لوقا ۱-۲۴؛ یوحنا ۱-۲۱۔ *
کسی موضوع کا انتخاب کریں۔ اُن تمام آیات کو پڑھیں جو اِس موضوع سے تعلق رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر دُعا کے موضوع پر تحقیق کریں۔ اِس کے بعد دُعا سے متعلق بائبل میں درج ہدایات اور اِس میں لکھی ہوئی دُعاؤں کو بھی پڑھیں۔ *
اُونچی آواز میں پڑھیں۔ بائبل کو اُونچی آواز میں پڑھنا بہت فائدہمند ہو سکتا ہے۔ (مکاشفہ ۱:۳) خاندان کے ساتھ ملکر بائبل پڑھتے وقت ہر فرد باریباری پیراگراف پڑھ سکتا ہے یاپھر خاندان کے ہر فرد کو بائبل کے مختلف کرداروں کے الفاظ پڑھنے کے لئے دئے جا سکتے ہیں۔ بعض لوگوں کو بائبل کی ریکارڈنگ سننا پسند ہے۔ اِس سلسلے میں ایک خاتون نے کہا کہ ”مجھے بائبل پڑھنا مشکل لگتا تھا اِس لئے مَیں نے پہلے بائبل ریکارڈنگ سننا شروع کی۔ اب مجھے بائبل پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔“
چھٹی تجویز سوچبچار کریں
▪ آجکل ہم سب طرحطرح کے کاموں میں اتنے مصروف رہتے ہیں کہ کسی بات پر سوچبچار کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم، جس طرح اچھی صحت کے لئے کھانا ہضم کرنا ضروری ہوتا ہے اُسی طرح بائبل کی پڑھائی سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اِس پر سوچبچار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سوچبچار کرتے وقت ہمیں خود سے یہ سوال پوچھنے چاہئیں: ’مَیں نے اِس پڑھائی سے یہوواہ خدا کے متعلق کیا سیکھا ہے؟ اِس کا میری زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ مَیں اِن معلومات کو دوسروں کے فائدے کے لئے کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟‘
اِس طرح بائبل پر سوچبچار کرنے سے اُس میں درج باتیں ہمارے دل تک پہنچیں گی اور ہم اپنی بائبل پڑھائی سے زیادہ خوشی حاصل کریں گے۔ اِس سلسلے میں زبور ۱۱۹:۹۷ آیت میں لکھا ہے: ”آہ! مَیں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں۔ مجھے دنبھر اُسی کا دھیان رہتا ہے۔“ زبورنویس دنبھر خدا کے کلام پر سوچبچار کرتا رہتا تھا۔ اِسی لئے وہ خدا کے کلام سے سیکھی ہوئی باتوں کی دل سے قدر کرتا تھا۔
ساتویں تجویز بائبل کو سمجھنے کے لئے کسی سے مدد حاصل کریں
▪ یہوواہ خدا جانتا ہے کہ ہم صرف اپنی حکمت سے اُس کا کلام سمجھ نہیں سکتے۔ بائبل میں یہ لکھا ہے کہ ”بعض باتیں ایسی ہیں جن کا سمجھنا مشکل ہے۔“ (۲-پطر ۳:۱۶) اعمال کی کتاب میں ایک حبشی اہلکار کا ذکر ہے جسے بائبل کی ایک پیشینگوئی سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ یہوواہ نے اپنے ایک خادم کو اُس کی مدد کے لئے بھیجا۔ اِس کے نتیجے میں وہ حبشی اہلکار ”خوشی کرتا ہوا اپنی راہ چلا گیا۔“—اعمال ۸:۲۶-۳۹۔
اگر آپ بائبل کو سمجھنے کے لئے کسی دوسرے سے مدد حاصل کرتے ہیں تو آپ کو بائبل کی پڑھائی سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر آپ بائبل سمجھنے کے لئے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج پتے پر اُنہیں خط لکھیں۔ وہ آپ کے ساتھ بائبل کا مُفت مطالعہ کرنے کے لئے آپ کے گھر آ سکتے ہیں۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 12 نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا ہے۔ یہ مکمل یا اِس کے کچھ حصے اب تک ۸۳ زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ نیز یہ انٹرنیٹ پر بھی ۱۱ زبانوں میں دستیاب ہے۔ اِس کے لئے آپ ہماری ویب سائٹ www.watchtower.org دیکھ سکتے ہیں۔
^ پیراگراف 15 خدا کی بادشاہت کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۸ کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔
^ پیراگراف 24 اگر آپ نے اِس سے پہلے بائبل نہیں پڑھی تو آپ مرقس کی انجیل سے پڑھنا شروع کر سکتے ہیں جس میں یسوع مسیح کی زندگی کے بہت سے واقعات مختصر انداز میں لکھے گئے ہیں۔
^ پیراگراف 25 پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کتاب نے بائبل کے مختلف موضوعات پر تحقیق کرنے میں بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ مثال کے طور پر، باب ۱۷ میں بتایا گیا ہے کہ دُعا کے موضوع پر بائبل میں کونسی معلومات پائی جاتی ہیں۔