مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا بچوں کو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟‏

کیا بچوں کو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟‏

کیا بچوں کو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟‏

‏”‏ہم نے مذہب سے بس نفرت کرنا ہی سیکھا ہے،‏ محبت کرنا نہیں سیکھا۔‏“‏ —‏انگریز مصنف جوناتھن سوِفٹ۔‏

جوناتھن سوِفٹ کا یہ بیان اٹھارویں صدی کا ہے لیکن آج بھی بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مذہب لوگوں پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔‏ اِس لئے بعض لوگوں کا سوچنا ہے کہ والدین کو یہ حق نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو خدا کے بارے میں تعلیم دیں۔‏ اُن کے مطابق مذہبی گھرانے میں پرورش پانا بچوں کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوتا۔‏

اِس سلسلے میں آپ کی رائے کیا ہے؟‏ بچوں کی پرورش کے سلسلے میں نیچے کچھ نظریات درج ہیں۔‏ اِن میں سے کونسا نظریہ آپ کو زیادہ سمجھ‌داری والا لگتا ہے؟‏

● والدین کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو خدا کے بارے میں سکھائیں۔‏

● والدین کو بچوں کے ساتھ تب تک مذہب کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے جب تک بچے بڑے نہ ہو جائیں۔‏

● جب بچے چھوٹے ہوں تو والدین کو اُنہیں خدا کے بارے میں اپنے عقیدوں کی تعلیم دینی چاہئے۔‏ لیکن جب بچے بڑے ہو جائیں تو پھر والدین کو اُن کی حوصلہ‌افزائی کرنی چاہئے کہ وہ خود سوچ‌سمجھ کر اِن عقیدوں کے بارے میں اپنی رائے قائم کریں۔‏

● بچوں کو بحث کئے بغیر اپنے والدین کے عقائد کو اپنانا چاہئے۔‏

کیا بچوں کے لئے مذہب کے بارے میں سیکھنا فائدہ‌مند ہے؟‏

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خدا کے بارے میں سیکھنا بچوں کے لئے اچھا نہیں ہوتا۔‏ والدین تو یہ نہیں چاہتے کہ اُن کے بچوں کو کسی قسم کا نقصان ہو۔‏ تو پھر کیا واقعی بچوں کو خدا کے بارے میں سیکھنے سے نقصان ہوتا ہے؟‏ کئی سالوں سے تحقیق‌دان اِس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ والدین کے عقائد کا بچوں پر کیا اثر ہوتا ہے۔‏ اِس تحقیق سے کیا ظاہر ہوا؟‏

تحقیق‌دانوں نے یہ دیکھا کہ مذہب کے بارے میں سیکھنے سے بچوں کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوتا ہے۔‏ سن ۲۰۰۸ء میں رسالے سوشل سائنس ریسرچ * میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں لکھا تھا:‏ ”‏مذہب پر عمل کرنے سے والدین اور بچوں کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔‏“‏ اِسی رپورٹ میں یہ بھی لکھا تھا:‏ ”‏بہت سے بچے مذہب کو اپنی زندگی میں بڑی اہمیت دیتے ہیں اور اِس طرح اُن کے گھریلو رشتے مضبوط ہو جاتے ہیں۔‏“‏ اِس رپورٹ سے یسوع مسیح کی اِس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ”‏مبارک وہ ہیں جو خدا کا کلام سنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔‏“‏—‏لوقا ۱۱:‏۲۸‏۔‏

لیکن کیا یہ نظریہ درست ہے کہ والدین کو بچوں کے ساتھ تب تک مذہب کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے جب تک بچے بڑے نہ ہو جائیں؟‏ اِس نظریے کو ماننے والے لوگ اِس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ بچوں کا دماغ ایک ایسی بالٹی کی طرح ہوتا ہے جس میں کچھ بھی بھرا جا سکتا ہے۔‏ فیصلہ والدین کا ہوتا ہے کہ وہ بالٹی کو خود بھر دیں (‏یعنی بچوں کو اپنے عقائد اور معیاروں کے بارے میں خود سکھائیں)‏ یا یہ سوچ کر بالٹی کو باہر پڑا رہنے دیں کہ وہ بارش کے پانی سے خود ہی بھر جائے (‏یعنی بچوں کو غیروں کی سوچ اپنانے دیں)‏۔‏

والدین کو کیا کرنا چاہئے؟‏

تاریخ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مذہب اکثر تعصب اور نفرت کو ہوا دیتا ہے۔‏ جوناتھن سوِفٹ نے بھی اِس بات کو پہچان لیا تھا۔‏ تو پھر والدین کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن کے بچے نفرت کرنے کی بجائے محبت کرنا سیکھیں؟‏

اِس سلسلے میں اِن تین سوالوں پر غور کرنا فائدہ‌مند ہوگا:‏ (‏۱)‏ بچوں کو کیا سیکھنا چاہئے؟‏ (‏۲)‏ بچوں کو تعلیم دینے کی ذمہ‌داری کس کی ہے؟‏ (‏۳)‏ بچوں کو تعلیم دینے کے بہترین طریقے کونسے ہیں؟‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 11 اِس تحقیق کے سلسلے میں امریکہ میں رہنے والے ۲۱ ہزار بچوں،‏ اُن کے والدین اور اساتذہ سے معلومات لی گئی تھیں۔‏