چوکس رہیں!
2023ء کے حوالے سے اُمید—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
2023ء شروع ہو گیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ سال ہمارے اور ہمارے گھر والوں کے لیے بہت سی خوشیاں لے کر آئے۔ لیکن ہم اِس بات کی اُمید کیوں رکھ سکتے ہیں؟
پاک کلام سے اُمید
پاک کلام سے ہمیں یہ اُمید ملتی ہے کہ جن مشکلوں کا سامنا ہمیں آج کرنا پڑ رہا ہے، وہ تھوڑی دیر کے لیے ہیں اور بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔ پاک کلام میں لکھا ہے: ”جتنی بھی باتیں پہلے لکھی گئیں، وہ ہماری ہدایت کے لیے لکھی گئیں تاکہ ہم صحیفوں سے تسلی پا کر اور ثابتقدم رہ کر اُمید حاصل کر سکیں۔“—رومیوں 15:4۔
پاک کلام میں لکھے وعدوں کے بارے میں اَور جاننے کے لیے اِس مضمون کو پڑھیں: ”خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟“
ایک اُمید جو آج آپ کی مدد کر سکتی ہے
پاک کلام میں دی گئی اُمید ہمارے لیے ”ایک لنگر کی طرح ہے۔“ (عبرانیوں 6:19) یہ اُمید ہمیں ڈگمگانے نہیں دیتی اور مشکلوں کا سامنا کرنے اور صحیح سوچ رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اِس کے علاوہ اِس اُمید کی وجہ سے ہم نہ صرف ابھی خوش رہ پائیں گے بلکہ یہ بھی یاد رکھ پائیں گے کہ ہمارا مستقبل خوشیوں سے بھرا ہے۔ مثال کے طور پر:
ایک ویڈیو میں دیکھیں کہ پاک کلام میں دی گئی اُمید کی وجہ سے کس طرح ایک شخص شراب پینے کی لت پر قابو پا سکا۔ ویڈیو: ”مَیں اپنے طرزِزندگی سے تنگ آ گیا تھا“۔
ایک ویڈیو میں دیکھیں کہ جب ہمارا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو اُس وقت پاک کلام میں دی گئی اُمید ہماری مدد کیسے کر سکتی ہے۔ ویڈیو: ”سوگواروں کے لیے تسلی“۔
اپنی اُمید کو مضبوط کریں
بہت سے لوگوں کو یہ اُمید ہوتی ہے کہ اُن کا مستقبل اچھا ہوگا۔ لیکن وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اُن کی یہ اُمید پوری ہوگی یا نہیں۔ مگر بائبل میں جو وعدے کیے گئے ہیں، وہ ضرور پورے ہوں گے۔ ہم ایسا اِس لیے کہہ سکتے ہیں کیونکہ پاک کلام میں لکھے وعدے خود یہوواہ خدا نے کیے ہیں جو ”جھوٹ نہیں بول سکتا۔“ (طِطُس 1:2) صرف یہوواہ a خدا ہی اِن وعدوں کو پورا کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور وہ ”جو جی چاہے کرتا ہے۔“—زبور 135:5، 6، اُردو جیو ورشن۔
ہم دل سے چاہتے ہیں کہ آپ پاک کلام میں دی گئی شاندار اُمید سے فائدہ حاصل کریں۔ آپ ”صحیفوں کو کھول کھول“ کر دیکھنے یعنی اِن پر سوچ بچار کرنے سے اِس اُمید پر اپنے بھروسے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ (اعمال 17:11) ایسا کرنے کے لیے آپ ہم سے مُفت بائبل کورس کر سکتے ہیں۔ آئیں، 2023ء کی شروعات ایک ایسی اُمید سے کریں جو ضرور پوری ہوگی!
a یہوواہ، بائبل کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔—زبور 83:18۔