مواد فوراً دِکھائیں

گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں

مضامین کے اِس سلسلے میں گھرانوں کو بائبل پر مبنی ہدایتیں اور مشورے دیے گئے ہیں۔‏ a مضامین کی فہرست کو دیکھنے کے لیے حصہ ”‏شادی اور گھریلو زندگی‏“‏ پر جائیں۔‏

a مضامین کے اِس سلسلے میں جن لوگوں کے تبصرے دیے گئے ہیں، اُن میں سے بعض کے لیے فرضی نام اِستعمال کیے گئے ہیں۔‏

شادی

اپنے اندر صبر کی خوبی پیدا کریں

جب دو عیب دار لوگوں کی شادی ہوتی ہے تو اُن کی شادی شُدہ زندگی میں مسئلے کھڑے ہو سکتے ہیں۔لیکن صبر کی خوبی ظاہر کرنے سے اُن کی شادی شُدہ زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔‏

خوشیوں بھری شادی‌شُدہ زندگی کے لیے:‏ ایک دوسرے کے لیے عزت ظاہر کریں

اگر آپ کو اور آپ کے جیون ساتھی کو ایک دوسرے کے لیے عزت دِکھانا مشکل لگتا ہے تو بائبل اِس حوالے سے آپ کی مدد کر سکتی ہے۔‏

اپنے جیون ساتھی کا احترام کریں

اپنے جیون ساتھی کے لیے کبھی کبھار نہیں بلکہ ہمیشہ عزت اور احترام دِکھائیں۔‏آپ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کا احترام کرتے ہیں؟‏

اپنے جیون ساتھی کی قدر کرتے رہیں

جب شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی خوبیوں پر دھیان دیتے ہیں اور اِنہیں سراہتے ہیں تو اُن کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔‏ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے دل میں اپنے جیون ساتھی کے لیے قدر بڑھے؟‏

خوشیوں بھری شادی‌شُدہ زندگی کے لیے:‏ ایک دوسرے سے محبت کا اِظہار کرتے رہیں

کام اور زندگی کی پریشانیوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے پہلے جتنا محبت کا اِظہار نہ کریں۔ لیکن کیا اُن میں پہلے سی محبت پھر سے پیدا ہو سکتی ہے؟‏

اپنے جیون ساتھی سے محبت کا اِظہار کرتے رہیں

جیون ساتھی یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے واقعی پیار کرتے ہیں؟ پاک کلام کے چار اصولوں پر غور کریں۔‏

ساس سُسر کے ساتھ تعلقات

سُسرالیوں کی طرف سے ہونے والے مسئلوں سے نپٹنے کے لیے تین مشوروں پر عمل کریں اور یوں اپنی ازدواجی زندگی میں دراڑ پڑنے نہ دیں۔‏

جب شوہر اور بیوی کی رائے ایک دوسرے سے فرق ہو

اگر شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے فرق رائے رکھتے ہیں تو وہ اِس مسئلے کو کیسے حل کر سکتے اور صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

اپنے غصے پر کیسے قابو پائیں؟‏

نہ صرف غصے میں پھٹ پڑنے سے بلکہ اِسے دبا کر رکھنے سے بھی آپ کی صحت پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ تو پھر جب آپ کو اپنے جیون ساتھی کی کسی بات پر غصہ آتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

کیا یہ صرف دوستی ہے یا اِس سے زیادہ؟‏

شاید آپ کو لگے کہ کسی مخالف جنس کے ساتھ آپ کی دوستی مناسب حد میں ہے۔‏ پاک کلام کی روشنی میں اِس دوستی کو جانچیں۔‏

کیا آپ اپنے ازدواجی رشتے سے مایوس ہو گئے ہیں؟‏

کیا آپ اپنے جیون‌ساتھی سے اِتنے مایوس ہو گئے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے جیسے اِس شخص سے شادی کرکے آپ کسی زنجیر میں جکڑ گئے ہیں؟‏ پانچ نکتوں پر غور کریں جن کے ذریعے آپ اپنے ازدواجی رشتے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔‏

گندی تصویریں اور فلمیں دیکھنے کی عادت آپ کی شادی کو تباہ کر سکتی ہے

اِس مضمون میں دیے گئے مشورے آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ گندی تصویریں اور فلمیں دیکھنے کی عادت کو چھوڑ سکیں اور اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اپنے رشتے کو ٹھیک کر سکیں۔‏

بات‌چیت

ایک دوسرے کو وقت دیں

بہت سے میاں بیوی کو ایک کمرے میں ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے بات کرنا مشکل لگتا ہے۔ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ جو وقت گزارتے ہیں، وہ اُس کا بھرپور فائدہ کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟‏

ٹیکنالوجی کو اپنی شادی‌شُدہ زندگی کے بیچ نہ آنے دیں

آپ ٹیکنالوجی کو جس طرح سے اِستعمال کرتے ہیں، اِس کا آپ کی شادی‌شُدہ زندگی پر یا تو اچھا یا پھر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی آپ کے رشتے پر کیسا اثر ڈال رہی ہے؟‏

آپ بحث‌وتکرار سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

کیا آپ اور آپ کا جیون‌ساتھی بات بات پر ایک دوسرے سے جھگڑنے لگتے ہیں؟‏ شادی کے بندھن کو مضبوط بنانے کے لئے پاک کلام کے کچھ اصولوں پر غور کریں۔‏

آپ تلخ باتیں کرنے کی عادت کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟‏

اگر آپ اور آپ کے جیون‌ساتھی کو ایک دوسرے کے ساتھ بدزبانی کرنے کی عادت پڑ گئی ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

معافی مانگنا سیکھیں

دیکھیں کہ سوری کہنے سے ازدواجی بندھن پر کیا اثر ہوتا ہے۔‏

اپنے جیون‌ساتھی کو معاف کرنا سیکھیں

معاف کرنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟‏ دیکھیں کہ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

بچوں کی پرورش

ناکامیوں سے نمٹنے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کریں؟‏

ناکامی زندگی کا حصہ ہے۔ اپنے بچوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ وہ ناکامیوں کی وجہ سے حد سے زیادہ مایوس نہ ہو جائیں بلکہ اِن کا حل تلاش کریں۔‏

اپنے بچے کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اُس کی مدد کریں

یہ پہچاننے کی کوشش کریں کہ بچے کے اِمتحان میں بُرے نمبر کیوں آتے ہیں اور اُس پر پڑھائی کی اہمیت کو واضح کریں۔‏

اگر میرے بچے پر دھونس جمائی جاتی ہے تو مَیں کیا کروں؟‏

چار ایسے اِقدام کے بارے میں جانیں جن کی مدد سے آپ اپنے بچے کو دھونس جمانے والوں سے نمٹنا سکھا سکتے ہیں۔‏

بچوں کی تعریف کس طرح کرنی چاہیے؟‏

بچے کی کوششوں کی تعریف کرنا زیادہ بہتر ہے۔‏

اپنے بچے کو جوانی کے دَور کے لیے تیار کریں

جوانی میں قدم رکھنے والے بچوں اور اُن کے والدین کے لیے بائبل کے کچھ مفید اصول

اپنے بچوں سے جنسی معاملا‌ت پر بات کریں

بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی جنسی معاملا‌ت کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے۔‏ آپ اپنے بچوں کی رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اپنے بچوں سے شراب کے موضوع پر بات کریں

والدین کو اِس اہم موضوع پر اپنے بچوں سے کب اور کیسے بات کرنی چاہیے؟‏

بچوں کو خاکسار بننا کیسے سکھائیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے بچوں کی عزتِ‌نفس کو ٹھیس پہنچائے بغیر اُنہیں خاکسار بننا سکھائیں؟‏

بچوں کو کہنا ماننا سکھائیں

کیا آپ اور آپ کا بچہ اپنی بات منوانے کے لیے ضد پر اَڑ جاتے ہیں اور ہر بار آپ کا بچہ کسی نہ کسی طرح سے اپنی بات منوا لیتا ہے؟‏ اِس سلسلے میں پانچ مشورے والدین کے کام آ سکتے ہیں۔‏

بچے کا جھوٹ—‏آپ کا اِمتحان

جب بچہ جھوٹ بولے تو اِس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں۔‏ اُسے سمجھائیں کہ سچ بولنا کیوں فائدہ‌مند ہے۔‏ اِس سلسلے میں خدا کے کلام بائبل سے کچھ اصولوں پر غور کریں۔‏

نوجوان بچوں کی پرورش

آپ اپنے نوجوان بچے سے کیسے بات کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ اِس بات سے پریشان ہیں کہ آپ کا نوجوان بچہ آپ سے کُھل کر بات نہیں کرتا؟‏ اِس مسئلے کے پیچھے کون‌سی وجوہات ہیں؟‏

بچوں کو اِنٹرنیٹ پر احتیاط برتنا کیسے سکھائیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے بچے آپ کی غیرموجودگی میں بھی صحیح فیصلہ کریں؟‏

نوجوان

فون پر میسج کرنے کے آداب

کیا بات کاٹ کر میسج پڑھنا بُری بات ہے؟‏ یا کیا میسج کو نظرانداز کرکے اپنی بات‌چیت جاری رکھنا بُری بات ہے؟‏

اپنے غصے پر قابو کیسے پائیں؟‏

پاک کلام سے 5 ایسے مشورے جن پر عمل کر کے آپ اپنے غصے پر قابو پا سکتے ہیں۔‏

زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کیسے کِیا جا سکتا ہے؟‏

تبدیلیاں زندگی کا حصہ ہیں۔‏ دیکھیں کہ کچھ نوجوانوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا کامیابی سے سامنا کیسے کِیا۔‏