مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 7

آپ اکیلے نہیں!‏

آپ اکیلے نہیں!‏

ذرا تصویر میں اِس چھوٹے لڑکے کو دیکھیں۔‏ یہ کتنا اکیلا اور ڈرا ہوا لگ رہا ہے!‏ کیا آپ کو بھی کبھی ایسا لگا؟‏—‏ ہم سب کو کبھی‌کبھی ایسا لگتا ہے۔‏ بائبل میں یہوواہ خدا کے کچھ دوستوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کو لگا کہ وہ بہت اکیلے ہیں اور اُن کو ڈر بھی لگا۔‏ آئیں،‏ خدا کے ایک دوست کے بارے میں پڑھتے ہیں جس کو ایسا ہی لگا۔‏ اُس کا نام ایلیاہ تھا۔‏

ملکہ اِیزِبل،‏ ایلیاہ کو مار دینا چاہتی تھی۔‏

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب یسوع مسیح بھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔‏ ایلیاہ ملک اِسرائیل میں رہتے تھے۔‏ اُس زمانے میں اخی‌اب ملک اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔‏ یہ بادشاہ یہوواہ خدا کی عبادت نہیں کرتا تھا۔‏ اُس کی بیوی کا نام اِیزِبل تھا اور یہ دونوں ایک دیوتا کی پوجا کرتے تھے۔‏ اِس دیوتا کا نام بعل تھا۔‏ بادشاہ اخی‌اب اور ملکہ اِیزِبل کی وجہ سے ملک کے زیادہ‌تر لوگ بعل کی پوجا کرنے لگے۔‏ ملکہ اِیزِبل بہت بُری تھی۔‏ وہ اُن سب لوگوں کو مار دینا چاہتی تھی جو یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ ایلیاہ بھی یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے اِس لیے ملکہ اِیزِبل اُن کو بھی مار ڈالنا چاہتی تھی۔‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ جب ایلیاہ کو یہ بات پتہ چلی تو اُنہوں نے کیا کِیا؟‏—‏

ایلیاہ بھاگ کر دُور ایک ریگستان میں چلے گئے اور وہاں  ایک  غار  میں چھپ گئے۔‏ لیکن اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟‏—‏ ایلیاہ ڈر گئے تھے۔‏ لیکن ایلیاہ کو ڈرنا نہیں چاہیے تھا کیونکہ یہوواہ خدا اُن کا دوست تھا۔‏ خدا نے پہلے بھی ایلیاہ کی مدد کی تھی۔‏ ایک دفعہ ایلیاہ نے یہوواہ خدا سے دُعا کی کہ وہ آسمان سے آگ بھیجے اور خدا نے ایسا ہی کِیا۔‏ اِس لیے ایلیاہ کو پتہ تھا کہ یہوواہ خدا بہت طاقت‌ور ہے۔‏ یہوواہ خدا اِس بار بھی اُن کی مدد کر سکتا تھا۔‏

یہوواہ خدا نے ایلیاہ کی مدد کیسے کی؟‏

جب ایلیاہ غار میں چھپے ہوئے تھے تو یہوواہ خدا نے اُن سے کہا:‏ ”‏ایلیاہ!‏ تُم یہاں کیا کر رہے ہو؟‏“‏ ایلیاہ نے کہا:‏ ”‏یہوواہ خدا!‏ بس مَیں ہی اکیلا بچا ہوں جو آپ کی عبادت کرتا ہے۔‏ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں ملکہ اِیزِبل مجھے بھی نہ مار دیں۔‏“‏ ایلیاہ کو لگتا تھا کہ ملکہ اِیزِبل نے اُن سب لوگوں کو مار دیا ہے جو یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ لیکن یہوواہ خدا نے ایلیاہ سے کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں،‏ ایلیاہ!‏ تُم اکیلے نہیں ہو۔‏ ابھی بھی سات ہزار لوگ باقی ہیں جو میری عبادت کرتے ہیں۔‏ اِس لیے بہادر بنو۔‏ تمہیں ابھی میرا بہت سا کام کرنا ہے۔‏“‏ آپ کے خیال میں کیا ایلیاہ یہ بات سُن کر خوش ہوئے؟‏—‏

آپ نے ایلیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا؟‏—‏ کبھی بھی نہ ڈریں!‏ اور کبھی یہ نہ سوچیں کہ آپ اکیلے ہیں۔‏ آپ کے بہت سے دوست ہیں جو یہوواہ خدا اور آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‏ یہوواہ خدا بہت طاقت‌ور ہے۔‏ وہ ہمیشہ آپ کی مدد کرے گا۔‏ کیا آپ اِس بات سے خوش ہیں کہ یہوواہ خدا آپ کے ساتھ ہے؟‏—‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏