غیرشادیشُدہ؛ کنوارے
غیرشادیشُدہ ہونا ایک نعمت کیوں ہے؟
کسی غیرشادیشُدہ مسیحی پر شادی کرنے کا دباؤ ڈالنا غلط کیوں ہوگا؟
1-کُر 7:28، 32-35؛ 1-تھس 4:11
-
بائبل سے مثالیں:
-
روم 14:10-12—پولُس رسول نے بتایا کہ اپنے ہمایمانوں پر نکتہچینی کرنا غلط کیوں ہے۔
-
1-کُر 9:3-5—پولُس رسول چاہتے تو وہ شادی کر سکتے تھے۔ لیکن شادی نہ کرنے سے وہ اپنا پورا دھیان یہوواہ کی خدمت کرنے پر رکھ سکے۔
-
کیا غیرشادیشُدہ مسیحیوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ خوش رہنے کے لیے شادی کرنا لازمی ہے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
قُضا 11:30-40—اِفتاح کی بیٹی نے ساری زندگی شادی نہیں کی۔ لیکن وہ پھر بھی بہت خوش اور مطمئن تھی۔
-
اعما 20:35—یسوع مسیح نے کبھی شادی نہیں کی۔ لیکن پھر بھی وہ خوش رہے کیونکہ اُنہیں دوسروں کی مدد کرنے سے بہت خوشی ملتی تھی۔
-
1-تھس 1:2-9؛ 2:12—پولُس رسول ایک غیرشادیشُدہ آدمی تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُنہیں اُس وقت بہت زیادہ خوشی ملی جب لوگ یہوواہ کے بارے میں سیکھنے لگے اور اُس پر ایمان لے آئے۔
-
سب مسیحیوں کی طرح غیرشادیشُدہ مسیحیوں کو بھی اپنا چالچلن پاک کیوں رکھنا چاہیے؟
1-کُر 6:18؛ گل 5:19-21؛ اِفِس 5:3، 4
-
بائبل سے مثالیں:
-
اَمثا 7:7-23—بادشاہ سلیمان نے بتایا کہ ایک بدکار عورت کی باتوں میں آنے سے ایک نوجوان آدمی کا انجام کتنا بُرا ہوا۔
-
غز 4:12؛ 8:8-10—شُولیمی لڑکی شادی کے حوالے سے یہوواہ کے اصولوں پر قائم رہی جس کی وجہ سے اُس کی بہت تعریف کی گئی۔
-
کن وجوہات کی بِنا پر ایک غیرشادیشُدہ مسیحی کے لیے شادی کے بارے میں سوچنا سمجھداری کی بات ہوگی؟
1-تھس 4:4، 5 کو بھی دیکھیں۔