ماں؛ والدہ
ایک ماں کی کیا ذمےداریاں ہوتی ہیں؟
اَمثا 31:17، 21، 26، 27؛ طِط 2:4
بائبل سے مثالیں:
پید 21:8-12—جب سارہ نے دیکھا کہ اِسماعیل اُن کے بیٹے اِضحاق کو اذیت دیتا ہے تو اُنہوں نے اَبراہام سے مِنت کی کہ وہ اِضحاق کو بچانے کے لیے کچھ کریں۔
1-سلا 1:11-21—جب بتسبع نے دیکھا کہ ادونیاہ، بادشاہ داؤد کے تخت پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے تو اُنہوں نے بادشاہ داؤد سے اِلتجا کی کہ وہ سلیمان کی جان کو بچانے کے لیے کچھ کریں اور اُنہیں بادشاہ بنانے کے لیے قدم اُٹھائیں۔
ہمیں اپنی ماں کی عزت کیوں کرنی چاہیے؟
خر 20:12؛ اِست 5:16؛ 27:16؛ اَمثا 1:8؛ 6:20-22؛ 23:22
1-تیم 5:9، 10 کو بھی دیکھیں۔
بائبل سے مثالیں:
1-پطر 3:5، 6—پطرس رسول نے بتایا کہ سارہ ایک طرح سے اُن تمام عورتوں کی ماں ہیں جو یہوواہ پر مضبوط ایمان رکھتی ہیں۔
اَمثا 31:1، 15، 21، 28—بادشاہ لموئیل کی ماں نے اُنہیں شادی کے حوالے سے اچھے مشورے دیے اور بتایا کہ ایک اچھی بیوی اور ماں کیسی ہوتی ہے۔
2-تیم 1:5؛ 3:15—پولُس رسول نے تیمُتھیُس کی ماں یُونیکے کی تعریف کی کیونکہ یُونیکے نے تیمُتھیُس کے بچپن سے ہی اُنہیں یہوواہ کے بارے میں سکھایا حالانکہ اُن کا شوہر یہوواہ کی عبادت نہیں کرتا تھا۔