پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
اُنہیں ”ایک بہت ہی قیمتی موتی“ مل گیا
یسوع مسیح نے بتایا تھا کہ خدا کی بادشاہت اِنسانوں کے سب مسئلوں کو حل کر دے گی۔ (متی 6:10) متی 13:44-46 میں اُنہوں نے یہ دو مثالیں دیں جن کے ذریعے واضح ہو گیا کہ خدا کی بادشاہت کے بارے میں تعلیم کتنی اہم ہے:
ایک آدمی کھیت میں کام کر رہا تھا اور اُسے اچانک سے کھیت میں چھپا ہوا خزانہ ملا۔
ایک تاجر جو عمدہ موتیوں کی تلاش میں تھا، اُسے ایک بہت ہی قیمتی موتی ملا۔
اِن دونوں آدمیوں نے اپنا سب کچھ بیچ دیا تاکہ وہ اُس قیمتی چیز کو پا لیں جو اُنہیں ملی تھی۔ یہ آدمی دراصل اُن لوگوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں جو خدا کی بادشاہت کی اِتنی زیادہ قدر کرتے ہیں کہ وہ اِس کی برکتیں پانے کے لیے بہت بڑی بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ (لُوقا 18:29، 30) اِس ویڈیو میں دو ایسے لوگوں کی کہانیوں پر غور کریں جو اُن آدمیوں کی طرح ہی ہیں جن کا ذکر یسوع مسیح نے اپنی مثالوں میں کِیا۔