فلپائن کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (فروری 2014ء سے مئی 2015ء)
یہوواہ کے گواہ فلپائن کے شہر کویزون میں اپنی برانچ کی پُرانی عمارتوں کی مرمت کر رہے ہیں اور کچھ نئی عمارتیں بھی بنا رہے ہیں۔ فلپائن میں پہلے چھپائی کا کام کِیا جاتا تھا لیکن اب یہ کام جاپان برانچ میں کِیا جا رہا ہے۔ اِس لیے فلپائن میں چھاپہخانے کی عمارت میں ورکشاپس اور کمپیوٹر، ترجمے اور کتابیں اور رسالے بھیجنے والے شعبے کے دفاتر بنائے جا رہے ہیں۔ اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ فروری 2014ء سے مئی 2015ء تک فلپائن برانچ میں کیا کیا کام کِیا گیا۔ یہ تعمیراتی کام اکتوبر 2016ء تک مکمل ہو جائے گا۔
28 فروری 2014ء—عمارت 7
کارکُن فائبرگلاس کی شیٹوں کو پیک کر رہے ہیں جو چھت اور دیواروں کو نمی سے بچانے کے لیے اِستعمال کی جاتی ہیں۔ اُنہوں نے حفاظتی لباس پہن رکھا ہے تاکہ فائبرگلاس کی وجہ سے اُن کی جِلد پر خارش نہ ہو۔
2 اپریل 2014ء—عمارت 7
کارکُن اُس ریکارڈنگ سٹوڈیو کی چھت مکمل کر رہے ہیں جہاں فلپائن کی اِشاروں کی زبان میں ریکارڈنگز کی جائیں گی۔ چھت میں جو سوراخ نظر آ رہے ہیں، اُن میں ایسا سسٹم لگایا جائے گا جس کے ذریعے سٹوڈیو کا درجۂحرارت ایک جیسا رہے گا۔
21 اکتوبر 2014ء—تعمیراتی سائٹ
کارکُن پانی کے پائپ بچھانے کے لیے کھدائی کر رہا ہے۔ اِس نئے سسٹم کے ذریعے برانچ کی تمام عمارتوں تک ٹھنڈا پانی پہنچے گا۔
19 دسمبر 2014ء—عمارت 1، 5 اور 7 کو ملانے کے لیے راستہ
یہ راستہ تمام عمارتوں کو ملانے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ اِن عمارتوں میں عمارت 1 بھی شامل ہے جس میں کھانے کا کمرا ہے۔ یہ راستہ خاص طور پر اُن 300 لوگوں کے لیے فائدہمند ہوگا جو عمارت 7 میں کام کریں گے۔
15 جنوری 2015ء—عمارت 5
50 ٹن وزنی کرین کے ذریعے چھت کی پرتیں اُٹھائی جا رہی ہیں۔ اِس تعمیراتی پراجیکٹ میں فرق فرق سائز کی کرینیں اِستعمال ہو رہی ہیں۔
15 جنوری 2015ء—عمارت 5اے
اِس بنےبنائے ڈھانچے کی پیمائش 125 مربع میٹر (1345 مربع فٹ) ہے۔ اِس میں دو بیتالخلا، سیڑھیاں اور لفٹ ہیں۔ یہ عمارت 5 سے جُڑا ہوا ہے۔ اِس میں بیتالخلا اور سیڑھیاں بنانے کی وجہ سے عمارت 5 میں زیادہ جگہ ہوگی۔ یہاں پر لفٹ ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ اِس کے شور سے عمارت 5 کے سٹوڈیو میں ہونے والی ریکارڈنگز متاثر نہیں ہوں گی۔
15 جنوری 2015ء—عمارت 5اے
کارکُن سریا ڈال رہے ہیں۔ وہ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے ایک چادر کے سائے میں کام کر رہے ہیں۔ جنوری کے مہینے میں دن کے وقت اوسط درجۂحرارت 29 ڈگری سینٹیگریڈ (84 ڈگری فارنہائیٹ) اور اپریل کے مہینے میں 34 ڈگری سینٹیگریڈ (93 ڈگری فارنہائیٹ) ہوتا ہے۔
5 مارچ 2015ء—عمارت 5
کارکُن چھت کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اِس میں لکڑی کے تختے لگا رہے ہیں۔ اِس عمارت میں تقریباً 800 تختے اِستعمال کیے گئے۔
17 مارچ 2015ء—عمارت 5
کارکُن سیمنٹ اور ریت کا مصالحہ تیار کر رہے ہیں۔ اِس تعمیراتی کام میں 100 سے زیادہ کارکُن آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، ریاستہائے متحدہ امریکہ، سپین، فرانس، کینیڈا، نیو زیلینڈ اور دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔
25 مارچ 2015ء—عمارت 5
عمارت پر سٹیل کی چھت ڈالی جا رہی ہے۔ اِس میں پہلے ترجمے کا کام ہوتا تھا۔ لیکن اب اِس میں ریکارڈنگ سٹوڈیو اور کچھ دفتر بنائے جا رہے ہیں۔
13 مئی 2015ء—عمارت 5
ایک تیز دھار مشین سے دھات کے ٹکڑے کاٹے جا رہے ہیں جنہیں بعد میں دفتروں کی دیواروں میں اِستعمال کِیا جائے گا۔